تعارف

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی بنصرہ العزیز کے ارشاد کے مطابق افرادجماعت کو یہ سہولت دی  جارہی ہے کہ وہ اپنے دعائیہ خطوط بذریعہ انٹرنیٹ حضورانورکی خدمت اقدس میں بھجواسکیں۔ فی الحال یہ سہولت صرف پاکستان میں رہنے والے احباب کے لئے ہے اورسردست صرف اُردو اورانگریزی زبانوں میں مہیا کی جارہی ہے۔ اس بارہ میں چند ضروری گزارشات پیش ہیں۔ ان کا خیال رکھنا ازحدضروری ہے:۔

1۔خط کے الفاط 50،60 سے زیادہ نہیں ہوسکتے ۔اس لئے خط کامضمون لکھنے کے لئے جو جگہ مہیا کی گئی ہے،اس میں اختصارسے/خلاصۃً خط کا مضمون تحریرکریں۔
2۔خط کی زبان یا تو اُردو ہو یاانگریزی۔
3۔ اس بات کا خصوصی خیال رکھا جائے کہ خط رومن اردو [roman Urdu] میں نہ ہو۔
4۔اپنے کوائف جن میں نام ومکمل پتہ وغیرہ شامل ہیں،ضرورتحریرکریں۔ تاکہ آپ کو جواب بھجوایاجاسکے۔ فی الحال جواب حسب سابق ڈاک کے ذریعہ ہی بھجوایاجائے گا۔اس لئے ویب سائٹ پر اپنے خط کے جواب کے بارہ میں دریافت نہ فرمائیں۔
5۔باربارایک ہی قسم کی میلز/خطوط نہ کریں ۔۔۔۔۔بلکہ دوخطوں میں کم ازکم دس دن کا وقفہ ضروررکھیں۔